مکمل ویب سائٹ اردو زبان میں ملاحظہ کرنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں
اس صفحے پر مندرجہ ذیل سے متعلق معلومات ہیں:
- نوعمروں سے بات کرنا اور تبادلۂ خیال کے لیے وسائل۔
- والدین اور فراہم کارانِ نگہداشت کے لیے مختصر اشارے۔
- کم عمری میں شراب، چرس اور دیگر نشیلی دواؤں کے استعمال کے خطرات۔
- باہم مل کر صحت مند عادات کا فروغ۔
- مدد کہاں سے حاصل کی جائے۔
نشیلی دواؤں سے متعلق آپ کے نوعمر بچوں کے لیے گئے فیصلوں میں آپ قوی ترین اثر والے شخص ہیں۔
دوستوں سے زیادہ۔ معروف شخصیتوں سے زیادہ۔ یہی وجہ ہے کہ نوعمروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ چرس، شراب،یا دیگر نشیلی دواؤں کے استعمال نہ کرنے کے بارے میں آپ سے جانیں اور صحت مند انتخابات کرنا سیکھیں، جن میں مشکل وقتوں سے نمٹنے کے لیے صحت مند طریقے تلاش کرنا بھی شامل ہے۔
اپنے نوعمر بچے سے ان موضوعات پر بات کرنا دشوار ہوسکتا ہے، لیکن تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ اُن اہم ترین کاموں میں ہے جو آپ اپنی شفقت کے مظاہرے، اپنی توقعات قائم کرنے اور محفوظ اور صحت مند رہنے میں اُس کی مدد کے لیے کرسکتے ہیں۔ بات چیت اتفاقی ہوسکتی ہے، یعنی مختصر تبادلۂ خیالات جو آپ اپنے نوعمر بچے کے ساتھ وقت گزارنے کے دوران کرسکتے ہیں۔ اس بات چیت کے لیے تیاری میں آپ کی مدد کے لیے یہاں اُن سوالات کے، جو آپ کا بچہ شراب اور چرس کے بارے میں آپ سے پوچھ سکتا ہے، جوابات کی ایک فہرست دی جارہی ہے۔ تمام افراد ایک جیسے نہیں ہوتے، اس لیے خود اپنے خیالات اور تجربے کی بنیاد پر اپنے جوابات پہلے سے تیار رکھنا نہ بھولیں۔ خوشگوار اور سنجیدہ گفتگو کرنے سے اور زیادہ قوی اثر پڑے گا۔
اپنے نوعمر بچوں سے بات کرنے میں آپ کی مدد کے لیے بعض اضافی وسائل یہاں دیے جارہے ہیں:
- مؤثر تبادلۂ خیال کے طریقے سے متعلق مختصر اشارے
- نوعمروں اور چرس سے متعلق حقائق نامہ
- والدین کے لیے فوری مختصر اشاروں والا انفوگرافک (صرف انگریزی اور ہسپانوی زبانوں میں)
- نشیلی دواؤں سے محفوظ بچوں کی پرورش کے لیے ہدایت نامہ والدین (صرف انگریزی اور ہسپانوی زبانوں میں)
- بچے کی عمر کے اعتبار سے گفتگو کے آغاز سے متعلق رہنما خطوط (انجن کے ذریعے ترجمہ شدہ ویب صفحہ)
- ہنسی مذاق کے انداز میں سچائی یا آزمائش کا کھیل (صرف انگریزی اور ہسپانوی زبانوں میں)
والدین اور فراہم کارانِ نگہداشت کے لیے مختصر اشارے۔
اپنے نوعمر بچے کے ساتھ وقت گزاریں، اکثر و بیشتر اس کے ساتھ بات چیت کریں اور اس کے ساتھ مل کر دلچسپ سرگرمیاں انجام دیں!
تعلق کا اظہار، حدود کا تعین، اور نگرانی کرتے ہوئے آپ چرس، شراب، یا دیگر نشیلی دواؤں سے پرہیز کرنے میں اپنے نوعمر بچے کی مدد کرسکتے ہیں۔
جب بچوں کے والدین اور/یا فراہم کاران نگہداشت اُن کی زندگیوں میں شریک ہوں اور جب وہ بچوں سے قربت محسوس کرتے ہیں تو اُن میں شراب نوشی یا چرس یا دیگر نشیلی دواؤں کے استعمال کا امکان کم رہتا ہے۔ خاندان میں قربت بڑھانے کے لیے:
- اپنے بچے کو روزانہ کم سے کم 15 منٹ کا وقت دیں۔
- ساتھ مل کر دلچسپ سرگرمیاں انجام دیں۔
- اپنے بچے کے صحت مند انتخابات کے بارے میں مثبت جوابی تاثر دیں۔
- کھانا ساتھ کھائیں۔
آغاز میں واضح ضابطے وضع کریں، مستقل مزاجی سے کام لیں اور اکثر رہنما اصولوں کے بارے میں بات کریں۔ حدود کے تعین کے لیے:
- اپنی توقعات کے بارے میں وقفے وقفے سے بات چیت کرتے رہیں۔
- جب بھی آپ کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہو تو منصفانہ اور معقول تادیبی کارروائی کریں۔
- دوستوں کے ساتھ مثبت رشتہ استوار کرنے میں اپنے بچوں کی مدد کریں۔
- نشیلی دواؤں کا استعمال نہ کرنے میں اپنے بچے کی مدد کریں۔
ہمیشہ اس کی خبر رکھیں کہ آپ کے نوعمر بچے کیا کررہے ہیں، وہ کہاں جارہے ہیں اور وہ کس کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ محفوظ اور دلچسپ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں اُن کی مدد کریں۔ یہ پانچ سوالات پوچھنا یاد رکھیں:
- آپ کہاں جارہے ہیں؟
- آپ کیا کریں گے؟
- آپ کے ساتھ کون ہوگا؟
- آپ گھر کب واپس آئیں گے؟
- کیا وہاں شراب، چرس، یا دیگر نشیلی دوائیں ہوں گی؟
کم عمری میں شراب، چرس اور دیگر نشیلی دواؤں کے استعمال کے کیا خطرات ہیں؟
کم عمری میں شراب، چرس، اور دیگر نشیلی دواؤں کا استعمال نوعمروں کو عادی پن اور دیگر مسائلِ صحت، اسکول میں ناکامی، اور گرفتاریوں کی وجہ سے تعلیم کی کمی مستقبل کے محدود انتخابات کے مسائل میں مبتلا کرتا ہے۔ چرس، شراب اور دیگر نشیلی دواؤں کا استعمال:
- نوعمروں کے ارتقا پذیر دماغ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ شراب، چرس اور دیگر نشیلی دوائیں دماغ کے اُن حصوں کو بیکار بناسکتی ہیں جو اعصابی نظام میں ہم آہنگی، مزاج کے توازن، حافظہ، آموزش اور قوتِ فیصلہ کو قائم رکھتے ہیں۔ چونکہ نوعمری میں دماغ ابھی ارتقا کے مراحل میں ہوتا ہے، وہ ان اثرات کی زد پر زیادہ آسکتا ہے۔
- نشے کی لت پیدا کرسکتا ہے۔ 15 سال سے کم عمر میں شراب نوشی کرنے والے بچوں میں بالغوں کے مقابلے میں شراب سے متعلق مسائل پیدا ہونے کا امکان چار گنا زیادہ ہوتا ہے اور 18 سال سے کم عمر میں چرس کا استعمال کرنے والوں میں زیادہ عمر والوں کے مقابلے میں چرس سے متعلق عوارض پیدا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
- نوعمروں کی اموات کے تین بڑے اسباب سے وابستہ ہے: حادثے (جن میں گاڑیوں سے ہونے والی ہلاکتیں اور ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں)، قتل اور خودکشی۔
کم عمری میں نشیلی اشیاء کے استعمال کے خطرات سے متعلق حقائق جانیں۔
باہم مل کر صحت مند عادات کو فروغ دیں۔
صحت مند عادات اپنانے، اہداف مقرر کرنے اور مسائل پر قابو پانے کے لیے صحت مند طریقوں پر عمل کرنے میں اپنے نوعمر بچے کی مدد کریں۔
- اہداف مقرر کریں: اہداف کا تعین افراد میں مقصد کا احساس پیدا کرتا ہے اور مثبت مستقبل میں یقین میں اُن کی مدد کرتا ہے۔ حال ہمت آزما ہوسکتا ہے، لیکن مستقبل کے امکانات کے تئیں رجائیت کو اُن سے نمٹنا آسان تر ہوجاتا ہے۔ اپنے نوعمر بچے سے اس بارے میں بات کریں کہ وہ مستقبل میں کیا کرنا چاہتا ہے اور منصوبہ بندی میں اُس کی مدد کریں۔
- صحت مند عادات کو فروغ دیں: اچھی غذا، مکمل نیند اور ورزش صحت اور مزاج کو بہتر بناتے ہیں۔ کوئی نظام (مثلاً مقررہ اوقاتِ طعام) فراہم کریں جو اچھی عادتیں ڈالنے میں آسانی پیدا کرتا ہے اور اس بارے میں اپنے نوعمر بچے سے بات کریں کہ صحت مند عادتیں اتنی اہم کیوں ہیں۔ ساتھ مل کر اچھی عادات کو مستحکم کرنے اور اُن پر عمل کرنے کی تدابیر وضع کریں۔
- مسائل پر قابو پانے کی مہارتوں کو فروغ دیں: نوعمروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایسی سرگرمیوں کی نشان دہی کریں جو اُنہیں تناؤ اور بے چینی کی حالت میں بہتری کا احساس دلائیں۔ اپنے نوعمر بچے کے ہمراہ ان سرگرمیوں کو اُن کی زندگی میں شامل کرنے کے طریقے تلاش کریں۔ چاہے وہ رات کے کھانے کے بعد عقبی صحن میں گیند پھینکنا ہو، محلے میں چہل قدمی کرنا ہو، فنکاری کے لیے کچھ وقت نکالنا ہو اور معاملات کے بے قابو ہونے پر 10 تک گنتی کرتے ہوئے گہرے سانس لینا ہو۔
اپنے نوعمر بچے اور خود اپنے لیے مدد طلب کرنا اچھی بات ہے! مندرجہ ذیل تمام وسائل TRS 711 اور زبان تک رسائی کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
- Teen Link ایک مفت رازدارانہ ہیلپ لائن ہے جس پر نوعمر افراد شام 6 بجے سے 10 بجےتک ٹیلی فون کے ذریعے، متنی پیغام دے کر یا تربیت یافتہ نوعمروں سے تبادلۂ خیال کرکے رسائی کرسکتے ہیں۔ PT (پیسفک ٹائم)۔ آپ کا بچہ اُن سے ہر اس بات کے بارے میں بات کرسکتا ہے جو اس کے ذہن میں ہو۔ اپنے بچے کو 1-866-TEENLINK (833-6546) پر فون کرنے، متنی پیغام دینے یا تبادلۂ خیال کرنے کی ترغیب دیں۔ بالغ افراد بھی نشیلی اشیاء کے استعمال کے انسداد میں اختصاص یافتہ طبیب (کلینیشین) سے بات کرنے کے لیے Teen Link کو فون کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے https://www.teenlink.org/ پر جائیں۔
- Washington Recovery Help Line ایک گمنام، رازدارانہ 24 گھنٹے کی ہیلپ لائن ہے، جو نشیلی اشیاء کے استعمال سے ہونے والے عوارض اور ذہنی صحت کے مسائل میں مبتلا افراد کو مدد فراہم کرتی ہے۔ مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے 1-866-789-1511 پر فون کریں یا WARecoveryHelpLine.org پر جائیں۔
- Washington Listens اُن افراد کو مدد فراہم کرتا ہے، جو اُداسی، بے چینی یا تناؤ کے احساس میں مبتلا ہوں۔ اُس کا عملہ پیر– جمعہ صبح 9 سے رات 9 بجے PT اور ہفتہ و اتوار کو صبح 9 سے شام 6 بجے PT تک کام کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے Washington Listens پورٹل پر جائیں۔